جرمنی میں داعش میں بھرتی کے شبہ میں 8 مقامات پر چھاپے

Germany

Germany

برلن (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں داعش میں بھرتی کے شبہ میں 8 مقامات پر چھاپے مارے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ان چھاپوں کا مقصد ایسے افراد کی حوصلہ شکنی تھا جو داعش کیلئے نئے جنگجو بھرتی کرنا چاہتے تھے۔

جن افراد کو پولیس نے ٹارگٹ کیا اْن میں ایک 51 سالہ مراکشی باشندہ بھی شامل ہے جو بھرتی کے عمل میں ملوث خیال کیا گیا ہے۔