جرمنی کا شامی سرحد کے قریب میزائل شکن نظام پیٹریاٹ کو ہٹانے کا فیصلہ

Missile Defense System

Missile Defense System

برلن (جیوڈیسک) جرمنی نے شام کی سرحد کے قریب نصب اپنے میزائل شکن نظام پیٹریاٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمن وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں نصب میزائل شکن نظام کی دو بیٹریوں اور ڈھائی سو جرمن فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا۔

جرمنی نے یہ نظام اس وقت اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی میں نصب کیا تھا جب انقرہ حکومت نے درخواست کی تھی کہ اسے شامی حکومتی طیاروں کے حملوں سے تحفظ کے لیے اس نظام کی ضرورت ہے۔