جرمنی اور ترکی یورپی یونین کے ویزہ قوانین نرم کرنے پر متفق

German Turk Visa Policy

German Turk Visa Policy

برلن (جیوڈیسک) جرمنی اور ترکی نے ترک شہریوں کے لیے یورپی یونین کے ویزہ قوانین میں نرمی کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور ترک وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شینگن ویزے میں نرمیوں کا آغاز اکتوبر سے ہو سکتا ہے۔

تاہم ترکی نے یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ وہ مہاجرین کے یورپ کی طرف بہاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔