جراثیم سے پاک صاف شفاف پانی عطیہ خداوندی ہے پاکستان میں 80 فیصد لوگ جراثیم سے آلودہ اور بد بو دار پانی پینے پر مجبور ہیں۔ نعمان قادر مصطفائی

Noman Qader

Noman Qader

لاہور : تحریک منہاج الرسول ۖ پاکستان کے بانی و مرکزی امیر صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی نے کہا کہ جراثیم سے پاک صاف شفاف پانی عطیہ خداوندی ہے پاکستان میں 80 فیصد لوگ جراثیم سے آلودہ اور بد بو دار پانی پینے پر مجبور ہیں حکمران تو منرل واٹر پیتے ہیں اور برطانیہ و یورپ سے پانی منگوا کر پیتے ہیں نازو نعم میں پلے اِن نازک مزاج حکرانوں کو اگر معمولی سی چھینک بھی آجائے تو اِن کے لیے طیارے حرکت میں آ جاتے ہیں مگر اس ملک کی غریب عوام آج بھی صاف پانی کو ترس رہی ہے اور غریب عوام کو ڈسپرین کی گولی بھی میسر نہیں ہے، حکمران اپنے اللے تللے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد مدینہ شریف ، مہر پورہ لاہور میں مقامی این جی او کے تعاون سے علاقہ کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ ”واٹر فلٹر پلانٹ ”کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسجد کمیٹی کے نگران چو ہدری وحید احمد کمبوہ اور سید محمد اکرم شاہ کے علاوہ علاقہ بھر سے لوگوں نے بھر پور شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ملک کے 80فیصد سے زائد بچے سکول نہیں جا رہے ہیں ، ملک کی اکثریت کوبنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں حکمران صرف اپنی کرسی بچانے کے چکر میں ہیں اور ملک کا سارا سرمایہ حکمرانوں کی سیکیورٹی اور اُن کے ذاتی علاج معالجہ پر خرچ کیا جا رہا ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق نا اہل وزیر اعظم کی نوکری میں دن رات مصروف ہیں جنوبی پنجاب کی کروڑوں عوام آج بھی چھپڑ کا پانی پینے پر مجبور ہے اور پنجاب کا سارا خزانہ صرف جاتی اُمراء پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

تحریک منہاج الرسول ۖ پاکستان03314403420
محترم جناب : تصویر بھی حاضر خدمت ہے براہ کرم تصویر بھی لازمی شائع کریں
تصویر کا کیپشن
تحریک منہاج الرسول ۖ کے بانی صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی واٹر فلٹر پلانٹ کا اعوان ٹائون میں افتتاح کر رہے ہیں