حاصل پور کے نواحی چک 82 فتح کے رہائشی ڈاکٹر شعیب منیر باجوہ کی زرعی تحقیق نے دنیا میں ہلچل مچادی

Dr Shoaib Munir Bajwa

Dr Shoaib Munir Bajwa

حاصل پور (نمائندہ پاکستان) حاصل پورکے نواحی چک 82 فتح کے رہائشی ڈاکٹر شعیب منیر باجوہ کی زرعی تحقیق نے دنیا میں ہلچل مچادی ۔شعیب منیر باجوہ نے چینی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ریسرچ 2016 میں مکمل کی ہے ۔ڈاکٹر شعیب منیر باجوہ نے چینی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سکالرز کے نمائندہ کے طور پر یونیورسٹی کانووکیشن 2016 کی تقریب میں خطاب بھی کیا۔ڈاکٹر شعیب منیر باجوہ کو ایلومنائے سوسائٹی کے پاکستان میں نمائندہ کے طور پربھی منتخب کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق حاصل پورکے نواحی چک 82 فتح کے رہائشی ڈاکٹر شعیب منیر باجوہ کی زرعی تحقیق نے دنیا میں ہلچل مچادی۔شعیب منیر باجوہ نے چینی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ریسرچ 2016 میں مکمل کی ہے جس پر چینی حکومت نے ان کومتعدد ایوارڈاورمیڈلز دیے ہیں۔اور اسکے علاوہ چا ئنیز یونیورسٹی ایلومنائے سوسائٹی کے پاکستان میں نمائندہ کے طور پربھی منتخب کیا گیا۔ڈاکٹر شعیب منیر باجوہ نے چینی یونیورسٹی کانووکیشن 2016 کی تقریب میں انٹرنیشنل سکالرز کے نمائندہ کے طور پر خطاب بھی کیا۔چک 82 فتح کے کاشتکار منیراحمدباجوہ کے صاحبز ادے ڈاکٹرشعیب منیر باجوہ نے ہارٹیکلچر میں چینی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ان کی پی ایچ ڈی مکمل ہونے پرعلاقہ میں خوشی کی لہر اور عوامی و سماجی حلقے ان کی قابلیت پر فخر کرتے ہیں۔اس علاقے کے پہلے نوجوان ڈاکٹرشعیب منیر باجوہ ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر نے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ڈاکٹرشعیب منیر باجوہ نے تعلیمی سفر فیصل آباد زرعی یونیورسٹی( 2008 بی ایس آنرز ،2010ایم ایس آنرز) سے شروع کیا۔

اس کے بعد انہوں نے کامسیٹ یونیورسٹی لاہورمیں بطور اسسٹنٹ منیجرہارٹیکلچرایک سال خدمات سر انجام دیں۔اسکے بعد انہوں نے ایرڈایگری کلچریونیورسٹی میں بھی بطور ریسرچ اسسٹنٹ کام سر انجام دیااوراسی دوران انہیں چینی حکومت نے پی ایچ ڈی کا مکمل سکالر شپ آفر کیا جس کو انہوں نے قبول کیااور اعلیٰ تعلیم کے لیے چین چلے گئے ۔ان کے تحقیقاتی مکالات دنیا کے بہترین سائنسی جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔شعیب منیر باجوہ مستقبل میںموسمی تبدیلوں کے منفی اثرات پر ریسرچ کرنا چاہتے ہیں تا کہ نئی اقسام کی فصلیں متعارف کروا سکیں۔عوامی وسماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ ایسے ہو نہار نوجوان کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کوخوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔
چوہدری عمران رنگا۔ کوڈ 174