صاحب ولایت غوث الاعظم نے اسلام کی بڑی خدمت کی۔ گجراتی سرکار

Ghousia Conference

Ghousia Conference

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہمدم ویلفیئر کے زیر اہتمام روبینہ شاہین ‘ اقبال چاند اور عزیز صدیقی کی میزبانی ‘ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی سرپرستی ‘ماہر قانون و روحانی تصانیف نگار الطاف حسین ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہونے والی ”غوثیہ کانفرنس “کے مہمان خصوصی و سماجی رہنما بشیر لاٹھی والا و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں غوث الاعظم کی شخصیت و کرامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غوث الاعظم کی شخصیت صاحب ولایت تھی اور انہوں نے اپنے کشف و کرامات کے ذریعے اسلام کی خدمت کے ساتھ تمام انسانیت کو فیض پہنچایا اسی لئے ہر مذہب و مسللک کے ماننے والے ان سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔

تقریب میں معروف کمپیئر اقبال موٹلانی ‘ فنکار علی مرزاد ‘ گلوکارہ لبنیٰ غزل ‘سماجی رہنما عرفان فاروق کمال ‘ ہارون حسین کعبہ والیہ‘حاجی اقبال ہنگورہ ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ نورمحمد غازی ‘ دوست محمد انجینئر ‘ ابراہیم ابو بھائی ‘یونس شیخ ‘ سید مشتاق علی عرف چنو بھائی ‘ اکمل پراچہ ‘عرفان رضوی ‘ عارف زہری ‘ خالد بھائی ‘ رشید بھائی ‘ماہر قانون صدیق بلوچ ایڈوکیٹ ‘ معروف روحانی شخصیت سید یاسین شاہ بابا ‘ خواتین سیاسی و سماجی رہنما سپنا خان ‘ فرح ناز ‘ سکینہ میمن ‘ سیدہ صبا ‘ آفرین صدیقی و دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر الطاف حسین ایڈوکیٹ کی نئی تصنیف ”افضال حسین چشتی ؒالمعروف خواجہ بابا“کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ مصنف نے اپنی تصنیف جی کیو ایم سربراہ و سرپرست اعلیٰ”غوثیہ کانفرنس “ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویرکی خدمت میں پیش کی۔