غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام علمی و فکری نشست آج ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی : غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام سہہ ماہی علمی و فکری نشست ”غزالی فورم” کا انعقاد آج بروز جمعة المبارک ہو گی۔ نشست میں ”امریکہ کے صدارتی انتخابات اور بعدازاں اس کے نتیجے میں وہاں ہونے والے احتجاجی مظاہروں ، نئے امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ ممکنہ تعلقات اور پاکستان کی سیاست پر نئی امریکی قیادت کے اثرات کے موضوعات پر گفتگو ہوگی ۔ تقریب میں مقامی میڈیا ہائوس کا وفد جو امریکہ میں مذکورہ الیکشن کی کوریج کیلئے گیا تھا ، کو دورہ امریکہ پر مشاہدات ، تجربات اور تاثرات بیان کرنے کیلئے بالخصوص مدعو کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سینئر صحافی نوید چوہدری اور اکمل سومرو مرکزی گفتگو کریں گے جبکہ پاکستان کی سیاست پر امریکہ کے اثرات اور ممکنہ خدشات کے حوالے سے معروف قلم کار اور تجزیہ کار رئوف طاہر ، قیوم نظامی ، نجم ولی خان ، ڈاکٹر صغریٰ صدف اور ڈاکٹرعارفہ صبح خان موضوع کی مناسبت سے اپنے مشاہدات اور خیالات کا اظہار کریں گے ۔ نئے کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے تعاون سے ہونے والی یہ علمی و فکری نشست غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ہیڈآفس واقع جوہر ٹائون میں سہہ پہر 3 بجے ہوگی جس کی صدارت ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر محمود کریں گے۔