دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ میں غازی ممتاز قادری شہید کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام

Arshad Ali Kazmi Qadri

Arshad Ali Kazmi Qadri

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ کے مہتمم اعلیٰ سید ارشد علی کاظمی القادری نے کہا کہ اللہ کی راہ میں جان قربان کرنے والوں کا شمار اللہ کے نیک بندوں میں ہوتا ہے تحفظ ناموس رسالت پر اپنی جان قربان کرنے والے غازی ممتاز قادری کی قربانی عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے اللہ تعالیٰ ممتاز قادری شہید کو اعلیٰ مقام اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

ان خیالات کا اظہار سید ارشد علی کاظمی القادری نے دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ معرفانی گوٹھ بن قاسم ٹائون ضلع ملیر میں غازی ممتاز قادری شہید کی اسال ثواب کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علماء اکرام ،مدرسے کے طلباء اور علاقہ معززین و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں ممتاز قادری شہید کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی اس موقع پر علماء اکرام اور دینی علوم حاصل کرنے والے طلباء نے اپنے خطاب میں غازی ممتاز قادری شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ہمت اور طاقت عطاء فرمائے۔