گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کامیاب، چوکی قائم

Ghotaki Police Checkpoint

Ghotaki Police Checkpoint

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس نے گڈو شر کی پناہ گاہ کو فتح کرکے پولیس چوکی قائم کر دی ہے مگر ڈاکو دوسری جگہ فرار ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی خیرپور ناصر آفتاب کے مطابق پولیس کی ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں اور وہ ایسی جگہ سے ڈاکوؤں کو ہٹانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جہاں اس سے پہلے کوئی بھی فورس نہیں پہنچ سکی تھی۔

ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو آگ لگا دی گئی ہے اور یہاں سے ڈاکوؤں کی جانب سے جمع کی گئی گندم اور مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی دو قبریں برٕآمد ہوئی ہیںجبکہ ڈاکو اس وقت سلتو شر کی پناہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں جس کے چاروں اطراف پانی ہے اور پولیس پانی میں بھی ڈاکوؤں کا پیچھا کرے گی۔