گھوٹکی: ماں نے 3 بچوں سمیت دریائے سندہ میں چھلانگ لگا دی

Sinking Woman

Sinking Woman

گھوٹکی (جیوڈیسک) کچے کے علاقے نیامن لانڈھی میں سوتیلی اولاد سے تنگ آ کر مسمات سکھی زوجہ میھار چاچڑ نے خود تین معصوم بچوں سمیت دریائے سندہ میں چھلانگ دی۔ خاتون کا 5 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے، دو کی تلاش جاری ہے۔

خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 2 بچے جن کی عمریں 7 سال اور 9 سال ہیں ابھی تک نہیں مل سکے۔

نجی کشتیوں اور مچھلی کے جالوں کی مدد سے بچوں کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ خاتون کا شوہر حصول روزگار کے لئے 4 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہے۔