گھوٹکی: پی پی رہنما علی گوہر مہر کے حمایتیوں کی ریلی، ہوائی فائرنگ

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے رہنما علی گوہر مہر کے حمایتیوں نے ریلی نکالی جس میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔ علی گوہر مہر کے حامیوں نے کراچی الیکشن ٹریبیونل میں کیس جیتنے پر یہ ریلی نکالی۔

الیکشن ٹربیونل میں علی گوہر مہر پر جعلی ووٹوں سے جیتنے کا کیس چل رہا تھا۔ ان کے خلاف آزاد امیدوار خالد لوند نے پٹیشن دائر کی تھی۔