گھوٹکی : ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن آخری مرحلے میں پہنچ گیا، پولیس

Police

Police

گھوٹکی (جیوڈیسک) ڈی آئی جی سکھر نے کہا ہے کہ گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے، رینجرز کے دستے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

ڈی آئی جی سکھر کامران فضل نے ایس ایس پی آفس گھوٹکی میں گفتگو میں بتایا کہ ڈاکو پولیس کیخلاف اینٹی ایئر کرافٹ گنیں اور انتہائی مہنگا اسلحہ استعمال کرر ہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب رینجرز کے دستے کچے میں پہنچ گئے ہیں، جو پولیس کے ساتھ ڈاکوؤ ں کیخلاف آپریشن شانہ بشانہ لڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے کی چوڑائی11 کلو میٹر پر محیط ہے مگر پولیس نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر کے انہیں ایک جگہ جمع کردیا ہے۔