غلام محی الدین بھارتی فلموں میں کام پر رضامند ہوگئے

Ghulam Mohiuddin,

Ghulam Mohiuddin,

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے نوجوان اداکاروں کی بھارتی فلموں میں پزیرائی کے بعد سینئر اداکاروں کو بھی بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامور فلم اداکار غلام محی الدین کو بالی ووڈ کے معروف فلم رائٹر جاوید اختر کی جانب سے بھارت آنے اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

لیجنڈ اداکار غلام محی الدین نے جاوید اختر کی جانب سے دی گئی آفر کی تصدیق کی ہے اور باعزت طریقے سے کسی بھی بھارتی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔