غلام رسول اکبر اور نبیل اکرم کا مقامی ہوٹل میں تحصیل کروڑ کے 28 چئیرمین و ممبرن کے اجلاس سے خطاب

Speech

Speech

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) دو آبہ فاؤنڈیشن نے 5 سال کے ایگریمنٹ میں کروڑ کی 22 یونین کونسلوں میں 1100 افراد پر مشتمل ٹیم بنائی اور اس سلسلہ میں 1100 اساتذہ کو ٹرینگ دی گئی فلڈو دیگر آفات سے نبٹنے کے لئے فسٹ ایڈ کٹ کٹ سٹریکچر لائف جیکٹس اور دیگر آلات فراہم کئے گئے۔

ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن غلام رسول اکبر اور نبیل اکرم نے مقامی ہوٹل میں تحصیل کروڑ کے 28 چئیرمین و ممبرن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلیشئیر تیزی کے ساتھ پگل رہا ہے 2015 تک سیلاب آتے رہیں گے دو آبہ فاؤنڈیشن 7اضلاع لیہ بھکر ،ڈی جی خان ،ملتان ،جھنگ میں قدرتی آفات سے نبٹنے سمیت تعلیم ،صحت اور زراعت کے شعبوں میں اگاہی اور مسائل کے حل کے لئے حل کر رہی ہے۔

آفات سے نبٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھتی ہے۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،چئیرمین یونین کونسل ملک عمر علی اولکھ،رانا محمد عثمان،ماریہ اسلم،محمد شفیق بھٹہ اعجاز اولکھ،مبشر حسن،غلام قادر،غلام عباس،جاوید سلیمی،نذیر حسن شاہ،یعقوب بلال،رانا بشیر احمد،محمد اکرم کونسلر،شمائلہ بی بی،آمنہ بی بی ،نجمہ پروین،شکیہ عارف،روبینہ ،فاخرہ رضاء موجود تھے،جنہوں نے مختلف تجاویز پیش کیں۔