گلگت بلتستان، ایل اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب

Muhammad Imran

Muhammad Imran

دیامر (جیوڈیسک) گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 18 دیامر 4 میں ضمنی الیکشن مسلم لیگ نون کے محمد عمران وکیل نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیت لیا۔

مسلم لیگ نون کے محمد عمران وکیل نے 3917 ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی (ف) کے گل خان 2334 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔

مسلم لیگ نون کے امیدوار کی کامیابی پر وزیراعظم نوازشریف نے مبارکباد دی ہے۔

ضمنی انتخاب میں کامیابی پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کامیابی پارٹی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کی مظہر ہے۔