گلگت بلتستان ججوں کی مدت ملازمت بڑھانے کی درخواست مسترد

Supreme Court of Pakistan

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ کے ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ کے 2 حاضر سروس ججوں کی درخواست پر سماعت کی۔ دونوں ججوں نے گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ کے جج صاحبان کی عمر 65 سال کرنے کی درخواست کی تھی۔

ان کا موقف تھا کہ جسٹس جلال الدین 63 سال اور جسٹس مظفرعلی 61 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے۔ صرف 3 سال کے لیے جج بننا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ 61 یا 63 سال کی عمر میں ریٹائر ہونا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ نہیں، قواعد وضوابط موجود ہیں، خود ریٹائرمنٹ کی عمرکا تعین نہیں کیا جاسکتا۔