گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں پر برف باری سے سردی میں مزید اضافہ

Gilgit Baltistan Snow

Gilgit Baltistan Snow

گلگت (جیوڈیسک) گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں پر برف باری سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ غذر، استور اور ہنزہ نگر میں پہاڑوں سے آ تی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم کافی سرد ہوگیا ہے، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔