گلگت سمیت بالائی علاقوں میں برفباری ،جلانے کی لکڑی مہنگی

Snowfall

Snowfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے ،سردی کی شدت بڑھ جانے کے باعث جلانے کی لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں بھی سرد ہوائوں کا راج ہے۔

گلگت بلتستان میں دیامر کے علاقوں بٹوگا ٹاپ ،بابوسر،نیاٹ اور نانگا پربت کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے،استور اور غذرمیں موسم ابر آلود ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقے چمن ،پشین ،مسلم باغ اور توبہ اچکزئی سمیت بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،سرد موسم میں جلانے کی لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔