گرلز کیڈٹ کالج نواب شاہ میں ستمبر 2016 سے کلاسز کا آغاز ہوگا

Nawabshah cadet college

Nawabshah cadet college

نواب شاہ (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے ائیروائیس مارشل سلیمان بخاری نے کہا ہے کہ گرلز کیڈٹ کالج نواب شاہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج ہے ، جس میں ستمبر 2016 سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

نواب شاہ میں بختاور گرلزکیڈٹ کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ائیروائیس مارشل سلیمان بخاری کا کہنا تھا کہ کالج کے لیے پرنسپل او ر ایڈمن آفیسر کی نامزدگی ہو چکی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کیڈٹ کالج میں داخلے کے لئے 60 فیصد کوٹہ سند ھ کے لیے جبکہ 40فیصد کوٹہ دیگر صوبوں کی طالبات کے لیے ہوگا۔

چیف انجینئرایجوکیشن ورکس محمد بچل میمن نے بتایا کہ 1896 ملین روپے کی لاگت سے کالج کی عمارت مکمل کی جارہی ہے ، اور کیڈٹ کالج کا انتظام ائیر فورس کے حوالے کیا جا جائے گا۔