عالمی قوتیں نواز شریف فیملی کی کرپشن ثابت کر چکی ہیں۔ بہادر احمد خان

Nawaz Family

Nawaz Family

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) عالمی قوتیں نواز شریف فیملی کی کرپشن ثابت کر چکی ہیں آئس لینڈ سمیت دیگر ممالک کے حکمرانوں نے استعفے دے دیئے۔

اسی طرح نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی مستفی ہو جانا چاہیے،کینسر ہسپتال کے حوالے سے عمران خان پر الزامات افسوس ناک ہیں ،عمران خان نے پہلے اپنی انکوائری کے لئے پیش کش کر دی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر رہنما PTIسردار بہادر احمد خان سیہڑ نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔

انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف ایمانت دار نہیں رہے اور 62,63پر پورے نہیں اترتے انہیں استعفیٰ دے کر ٹرائل میں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پناما لکس کے حوالے سے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے جوکہ مکمل معلومات حاصل کر کے اپنی رپورٹ دے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم معمولی الزامات کی وجہ سے استعفیٰ دے سکتا ہے تو سرمایہ دارانہ نظام کے نمائندہ نواز شریف کو بھی استعفیٰ دینا ہو گا۔

ان کی لوٹ مار سے غربت میں روز باروز اضافہ ہو رہا ہے انکوائری کے ذریعے ااس نظام کے کے سوراخ کو بند کرنا ہو گا۔