عالمی سطح پر اکتوبر میں خوراک کی قیمتوں میں کمی

Food

Food

روم (جیوڈیسک) عالمی سطح پر اکتوبر میں خوراک کی قیمتوں میں کمی آئی۔

عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دالوں کو چھوڑ کر عالمی سطح پر اکتوبر میں خوراک کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے اس سال اکتوبر میں خوراک کی قیمتیں 25 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں خوراک کی قیمتوں میں ستمبر کے مقابلے 1.3 فیصد کمی رہی جن میں سے ڈیری مصنوعات کے نرخوں میں سب سے زیادہ 4.2 فیصد کمی آئی ہے۔