عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام جشن نزول قرآن آج درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹاؤن منعقد ہوگا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام جشن نزول قرآن آج برز منگل بعد نماز عشاء درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹاؤن منعقد ہوگا ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کریں گے۔

اس روحانی محفل میں ملک پاکستان کے مشہور اور نامور علمائے کرام ، مشائخ عظام ،قراء،نعت خوان اور مذہبی اسکالرز شرکت کریں گے جو اپنے بیانات اور کلام پاک کے ذریعے حاضرین کے دلوں کو گرمائیں گے ، اس روحانی محفل میں نوافل کی ادائیگی ،تسبیح ، ذکر اذکار سمیت اللہ کریم کی حمد اور نبی مکرم ؐ کی نعت اور درود و سلام کے نذرانے پیش کئے جائیں گے۔

منتظمین ادارہ کی جانب سے اس محفل میں ہزاروں افراد کے بیٹھنے سمیت دیگر ضروریات کے انتظامات گذشتہ روز ہی مکمل کر لئے گئے تھے جنہیں آج صبح حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے ،اس پروگرام کا مرکزی حصہ اللہ کریم کے حضور گڑ گڑا کر اجتماعی خصوصی دعا پر مشتمل ہوتاہے جو پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی اپنے بھرپور رقعت آمیز انداز میں کریں گے ، جبکہ دور سے آنے والے ذائرین کے لیے سحری کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔