عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام حضرت محمد مصطفی کی ولادت کی خوشی میں جلوس نکالا جائے گا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی ۖکی ولادت باسعادت کی خوشی میں گوجرانوالہ کی پہچان ،ایمان افروز عظیم الشان مشعل بردار جلوس آج بروز جمعةالمبارک ،بوقت بعد نماز عصر درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹاؤن تا نگار پھاٹک شایان شان طریقے سے نکالا جائے گا۔

جس کی قیادت عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی سجادہ نشین درگاہ حضرت ابوالبیان کریں گے۔عید میلادالنبی ۖ کے سلسلہ میں نکالے جانے والے اس جلوس کی تیاریوں کو گذشتہ شب ہی حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

ہزاروں الیکٹرونک شمعوں سے ٹمٹماتے ہوئے اس روایتی جلوس میں مشائخ عظام ،علمائے کرام ،ممتاز مذہنی و روحانی سکالرز ،سیاسی اور سماجی شخصیات اور پاکستان بھر سے قراء و ثناء خوان مصطفی کے علاوہ وکیل ڈاکٹرز ،طلباء اور معززین شہر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔