ایران اور عالمی طاقتوں میں تاریخ ساز ایٹمی معاہدے پر ایران میں جشن

Tehran

Tehran

تہران (جیوڈیسک) ایران اور جوہری معاہدے کی خوشی میں تہران سمیت دیگر شہروں میں افطار کے بعد شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

رات بھر سڑکوں پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا۔ لوگوں نے نعرے بازی کی گاڑیوں پر ایرانی پرچم آویزاں کیے اور ہارن بجا بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جوہری معاہدے سے معیشت میں تبدیلی کے امکانات ہیں جس کا فائدہ ایران کو ہو گا۔