سپیشل بچے عام بچوں سے زیادہ ذہین ہو تے ہیں: چوہدری عابد رضا

ALMUDSSAR

ALMUDSSAR

گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما اور ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے المدثر سپیشل ایجوکیشن باہر وال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچے اللہ تعالی کی ایک نعمت سے کم نہیں ہیں ۔سپیشل بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں ۔سپیشل بچے عام بچوں سے زیادہ ذہین ہو تے ہیں ۔اللہ تعالی نے ان بچوں سے کچھ عضاء سے محروم کر کے کئی گنا زیادہ صلاحتیں عطا کر دیتے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ میں روزانہ المدثر سپیشل ایجوکیشن کے سامنے سے گزرتا رہتا ہوں میں اپنی بد قسمتی سمجھتا ہوں کہ میں نے ایسا ادارہ پہلے وزٹ نہیں کیا ۔

انھوں نے کہا جن کے ہاں سپیشل بچوں کی پیدائیش ہوتی ہے ان کے گھر اللہ تعالی کی خصوصی رحمتیں اور برکتیں نازل ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔پاکستا ن کی 18کروڑ کی آبادی میں ایک لاکھ اسی ہزار بچے سپیشل ہیں ۔انھوں نے کہا کہ میں اپنے علاقے کی خوش قسمتی سمجھتا ہوں جہاں اللہ تعالی نے ہمیں سید مد ثر حسین شاہ جیسا مرد مجاہد دیا ہے جس نے ان سپیشل بچوں کی تعلیم وتربیت کرنے کے لئے مثالی ادارہ قائم کیا ۔میں ان کا شکر گزار ہوں اور میرا ناشاء اللہ اس ادارہ کے لئے ہمیشہ کے لئے جانی و مالی تعاون جاری رہے گا ۔چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے مذید کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ جس طرح سید مدثر حسین شاہ نے برنالہ آزاد کشمیر میںبھی سپیشل بچوں کا ادارہ قائم کیا ہے ،ایسا ادارہ کوٹلہ ارب علی خاں میں بھی قائم کیا جائے گا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید مدثر حسین شاہ نے کہا کہ سپیشل بچوں کی خدمت کر کے میرے دل کو سکون ملتا ہے ۔جب میں سپیشل بچوں کو اپنے سینہ سے لگاتا ہوں تو مجھے ایک عجیب سی راحت محسوس ہوتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ مخیر حضرات میرے ساتھ دیں میں انشاء اللہ ایشاء میں سپیشل بچوں کا مثالی ادارہ دوں گا ۔انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی اور آخرت میں کامیابی کے لئے سپیشل بچوں کی خدمت کو اپنا مشن بنا رکھا ہے اللہ تعالی مجھے اس میں استقامت عطا فرمائے ۔اس موقع پرایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ۔ بشارت ایڈووکیٹ ۔چوہدری نصراللہ صحافی ۔زاہد مصطفی اعوان صحافی ۔ملک زاہد اختر حمید اعوان یوکے ۔چوہدری انور عمو آنہ چیئرمین ۔چوہدری فہیم سرور چیئرمین ککرالی کے علاوہ بچوں کے والدین نے شرکت کی ۔دوران تقریب بچوں نے ٹیبلو پیش کر کے سب کو حیران کر دیا ۔اور خوب داد وصول کی ۔چوہدری عابد رضا او ر دوسرے مہمانوں نے سپیشل بچوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں ۔