گلیانہ اور گرد و نواح میں سردی کی شدید لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا

Cold Weather

Cold Weather

گلیانہ (نامہ نگار) گلیانہ اور گرد ونواح میں سردی کی شدید لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گلیانہ اور گردو نواح میں سردی کی شدت میں بے حد اضافہ ہو گیا۔

بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔اور گندم کی فصل بھی بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک ہو گئی ہیں۔

لوگوں نے اب بارشوں کے لئے نوافل بھی ادا کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔شدید سردی کی وجہ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔