گلیانہ سے شیر نے میدان مار لیا

Tiger

Tiger

گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) گلیانہ سے شیر نے میدان مار لیا ۔یوسی ملکہ سے آزاد امیدوار حاجی ملک اقبال اعوان جیت گئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کی آٹھ یونین کونسل میں سے زیادہ تر شیر نے میدان ما رلیا ہے۔

جبکہ حلقہ این اے 107 کی یونین کونسل ملکہ سے آزاد امیدوار حاجی ملک محمد اقبال اعوان نے 450 ووٹوں کی لیڈ سے راجہ عابد حسین آف ملاگر کو شکست سے دو چار کر دیا ہے۔

ادھر یوسی ملکہ سے ملک محمد اقبال اعوان ۔یو سی باہر وال سے چوہدری سہراب خاں ۔یو سی گلیانہ سے ڈاکٹر محمد عباس ۔یو سی بھگوال سے ملک محمد صفدر اعوان ۔یو سی ڈوگہ سے ملک محمد اشفاق اعوان ۔یو سی ٹھو ٹھہ رائے بہادر سے راجہ ذوالفقار ْ۔یو سی سہنہ ملک محمد اکرم نے بلدیاتی الیکشن کا میدان جیت لیا ہے۔