جب تک اللہ کا دین زندہ ہے مدارس کو کوئی پروپیگنڈہ نقصان نہیں پہنچا سکتا، مفتی محمد نعیم

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی : جمعہ کے روز نمازجمعہ کے بعد جامعہ بنوریہ عالمیہ سائیٹ کراچی میں ایک بلڈنگ کاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں بڑھتی ہوئی طلباء کی تعداد کے پیش نظر نئے ہاسٹل کی سنگ بنیاد رکھ دی گئی ، ہاسٹل دور جدید کی جدید سہولیات سے آراستہ اور 2000سے زائد طلبہ رہائش اختیار کرسکیں گے۔

جمعہ کے روز سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ایک پروقاراور سادہ تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں رئیس الجامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی محمدنعیم ، معروف تاجر زبیر موتی والا،مولانا عبدالہادی، مولانا محمد اسماعیل ،، عبدالجبار سخیا ، معروف کنٹریکٹر محمد سلیم نوٹاکیا،معروف آرکیٹک حنیف مولانا فرحان نعیم ،ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول ، مولانا سیف اللہ ربانی سمیت دیگر علماء ، تاجراور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے بہت بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مدارس اہل خیر تعاون سے چل رہے ہیں چلتے رہیں گے ،منفی پروپگنڈے کرنے والے بہت آئے چلے گئے بہت سے مرکھپ گئے لیکن مدارس اپنی جگہ بحال ہیں اورچلتے رہیں گے ، حلفیہ کہتا ہوں کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سوائے عوام الناس کے کسی کی فنڈنگ پرنہیں چلتا،یہ عوم الناس کااعتماد اوراللہ کی مددہے۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ ایک چھوٹا سا ادارہ والد محترم قاری عبدالحلیم ؒ نے بنیادرکھی تھی آج وہ تناور درخت بن چکا ہے ایک طرف ملک وبیرون ممالک میں مختلف شاخیں کھول رہے ہیں تو دوسری جانب جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتاہے ،رہائشی تنگی کی وجہ سے بہت سے طلبہ جامعہ میں تعلیم حاصل کرنہیں پاتے اس لیے آج ہم اس نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل کرم سے آج ہم نے طلبہ کے لیے ایک ایسے ہاسٹل کی سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں جو جدید طرز تعمیر اور تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا اور اس ہاسٹل میں 2000سے زائد طلبہ کرام رہائیش اختیارکرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کو پورے پاکستان میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں دنیا کے48ممالک کے لوگ اپنے بچوں کو حصول دین کیلئے بھیج رہے ہیں اور دنیا بھر میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کی مختلف شاخیں اور فضلاء دین کا کام کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ جب تک اللہ کا دین زندہ ہے مدارس کا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتاہے ، نائن الیون کے بعد جس طریقے سے مدارس کیخلاف پروپیگنڈے اور سازشیں کی گئی اللہ تعالیٰ نے تمام سازشوں کو ناکام بنایا اور آگے بھی اللہ کی مدارس کا نگہبان اور محافظ ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو پاکستانی دینی مدارس پر فخر کرنا چاہیے کہ یہ مدارس بے لوث ہوکر تعلیم کوعام کررہے ہیں اور دنیا
بھر کے مسلمان اپنے بچوں کو پاکستانی دینی مدارس میں پڑھانے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نئے ہاسٹل کی سنگ بنیاد کی تقریب کے اختتام پر رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم دعا کررہے ہیں ، اس موقع پر طلبہ اور علماء کثیر تعداد میں موجود ہیں۔

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem