گوہر الماس خان نے بسٹن میں مسجد اور گرودوارہ ناشکام سنگھ پر آتشزدگی کے حالیہ حملے پر احتجاجی امن مظاہرہ کیا

Protest

Protest

لیڈز برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) لیڈز سے لیبر پارٹی کے نو منتخب کونسلر اور مشہور و مقبول ہر دلعزیز سماجی راہنما گوہر الماس خان نے بسٹن میں مسجد اور گرودوارہ ناشکام سنگھ پر آتشزدگی کے حالیہ حملے پر احتجاجی امن مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں حاضرین اور شرکا نے بھرپور انداز میں امن اور محبت بھرے پیغام اپنےمسلمان اور سکھ بھائی بہنوں کو پڑہ کر سنائے۔

بعد ازاں شرکا نے پارک سے مسجد اور گورودوارے تک امن مارچ کیا اور مسجد پر پھول نچھاور کئے۔ شرکا میں منتخب نمائندے، مذہبی راہنما، یونین کے اکابرین اور مقامی عمائدین نے بھرپور شرکت کی اور آرگنائزر گوہر الماس خان اور مس سیلی کن کیڈ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔