سونے کی درآمدات میں 86 فیصد اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں سونے کی درآمدات میں 86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اوراگست میں سونے کی درآمدات کا حجم 117 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس پر 4.498 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 65 کلوگرام سونا برآمد کیاگیاتھا جس پر 2.428 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔