سونے کی قمیتوں میں اضافہ

Gold Price

Gold Price

لاہور (جیوڈیسک) کراچی، لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56 ہزار 800 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48 ہزار 685 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 1354 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 1354 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 اور 471 روپے کا نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے810 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 694.28 روپے ہو گئی۔