سونے کی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر 56 ہزار 350 روپے رہ گئی

Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1339 ڈالر ہونے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں تولہ سونے کی قیمت 56ہزار 350 اور دس گرام 48ہزار 300 روپے ہوگئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت بھی 10 روپے کی کمی سے 810 اور دس گرام 8.57 روپے گھٹ کر 685.71 روپے ہو گئی۔