سونے کی قیمتوں میں کمی

Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے1325 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59 ہزار 100 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 657 روپے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے1325 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59 ہزار 100 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 657 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے770 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 660 روپے ہوگئی۔