سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹ میں بھی صرف ایک روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 49 ہزار 550 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 42 ہزار 471 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر اضافے سے 1235 ڈالر ہو چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقومی سرمایہ کار سونے کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

Share This: