سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تقریباً 9 ڈالر کے اضافے سے 1247 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 48 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 41 ہزار 657 روپے کا ہو گیا ہے۔