سونے کی قیمت 100 روپے گھٹ کر 51 ہزار 300 روپے تولہ ہو گئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1327 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 86 روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1327 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100اور86 روپے کی کمی ہوئی۔

اسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 43 ہزار 471 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 740 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی634.28 روپے پر مستحکم رہی ہے۔