گومل یونیورسٹی مالی بحران ؛حفاظتی انتظا مات میں مشکلات کا سامنا

Gomal University

Gomal University

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسما عیل خان کی گومل یونیورسٹی کو مالی بحران کی وجہ سے حفاظتی انتظا مات میں مشکلات کا سامنا ہے، صوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کردی گئی۔

صوبہ خبیر پختونخوا کی دوسری بڑی درسگاہ گومل یونیورسٹی مین کیمپس ایک ہزار ایکڑ پر پھلا ہے بدامنی کے خدشات کے با عث 23 دن بند رکھنے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر عمرعلی خان کے مطابق گومل یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بھرپور اندازمیں جاری ہیں مگرمالی مشکلات کے باعث سیکورٹی پلان کے مطابق انتظامات ممکن نہیں۔

وائس چانسلر کی جانب سے صوبائی حکومت سے فوری مالی تعاون کی اپیل کی گئی ہے ،وائس چانسلر نے بتایا کہ صوبائی حکومت اور ایچ ای سی سے5 کرو ڑروپے کے خصوصی فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فنڈ کی اس رقم سے ایک ہزار ایکڑ میں پھیلی یونیورسٹی میں چار دیواری کی مرمت، خودکار اسلحہ اور مورچوں ،چیک پوسٹوں کی تعمیر مکمل کی جاسکے گی۔