نیک اعمال سے ہی یوم آخرت میں نجات ملے گی۔ محمد وسیم شہزاد

Layyah

Layyah

لیہ : جامع مسجد نور چوبارہ روڈ لیہ میں معروف نعت خواں محمد طارق عطاری کے والد، صدرانجمن اخبارفروشاں زین علی کھوکھر کے دادا امیر محمد مرحوم کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد وسیم شہزاد نے کہا ہے کہ نیک اعمال سے ہی یوم آخرت میں نجات ملے گی۔

انہوںنے کہا کہ جب انسان اس دنیا سے چلاجاتا ہے تواس کے اعمال منقطع ہوجاتے ہیں۔اسے صدقہ جاریہ کااجرملتارہتا ہے۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقلمندوہ ہے جوہروقت موت کویادرکھتا ہے۔جس کوموت یادہواس سے کوئی غلط کام نہیں ہوسکتا۔

انہوںنے والدین کی عظمت بھی بیان کی۔قل خوانی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔