گڈ گورننس یہ ہے کہ عوام کو تمام بنیادی ضروریات زندگی میسر ہو، پروفیسر آصف

PTI

PTI

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع جھنگ کے قائم مقام صدر پروفیسر آصف ڈھڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گڈ گورننس یہ ہے کہ عوام کو تما م بنیادی ضروریات جیسے تعلیم صحت ،پینے کا صاف پانی،صاف ستھری ہوا اور سماجی طور پر انصاف، امن ،جان و مال کا تحفظ ،عزت ،روز گار اور بیرونی و اندرونی خطرات سے بے خطر زندگی میسر ہو۔

گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والوںکویہ سوچنا چاہیے کہ کیا انہوں نے ایک عام آدمی کو یہ تمام سہولیات بہم پہنچا دی ہیں اگر ایسا ہی ہے توماشااللہ بہت اچھی بات ہے ۔اور اگر نہیںہے تو حکمرانوں کے درباریوں ،مغنیوں اور طبلچیوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ گڈ گورننس تب آئے گی جب مہنگائی ختم ہو گی اور بنیادی ضروری اشیاء عام آدمی کی پہنچ میں ہو ں گی دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا لوگوں کے جان و مال ،عزت و آبرو محفوظ ہوگی۔

روز گار کے مواقع پیدا ہوں،لوگ اندرونی و بیرونی خطرات سے بے نیاز ہو کر پر امن زندگی بسر کریں گے انصاف لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر ملے گا پولیس سے شریف آدمی کی عزت نفس مجروح نہیں ہوگی،سکولوں کی حالت بہتر ہو گی ایک بستر پر چار ،چارمریض نہیں پڑے ہوں گے۔پولیس اور ججز کی تعداد میں اضافہ ہو گا اگر ایسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے تو یقیناً عوام عمران خان کی آواز پر اسلام آبادبند کرنے کے لیے سٹرکوں پر نہیں آئیں گے اور اگر ایسا نہیں ہے تو عوام اپنے پیسے کا حساب مانگنے میں حق بجانب ہیں۔