پیر صاحبان آف نیک آباد کی والدہ ماجدہ کے قرآن خوانی کیلئے ختم دسواں کی محفل منعقد ہوئی

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam

گجرات لاہور اسلام آباد: پیر صاحبان آف نیک آباد (مراڑیاں شریف) کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب اور قرآن خوانی کیلئے ختم دسواں کی محفل عیدگاہ نیک آباد شریف میں منعقد ہوئی۔ جس میں علماء کرام مشائخ عظام دیگر اہم شخصیات سمیت بہت بڑی تعداد میں خواص وعوام نے شرکت کی۔

اجتماعی دعا مفتی اعظم پیر محمد اشرف القادری نے کرائی جبکہ پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، پیر سید علی حسین شاہ، پیر معروف سبحانی، پیر مسعود قادری، میاں پیر صغیر احمد، علامہ دلشاد حسین قادری، پروفیسر محمد عظیم، مولانا حنیف طاہر، علامہ شاہد چشتی، علامہ نصر اللہ خان ودیگر نے خطاب کئے۔ قاری ناصر ساقی، قاری فیاض احمد نے تلاوت کلام پاک، اور قاری خالد محمود، مدثر شریف قادری نے ہدیہ نعت بحضور سرور کونین ۖ پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحومہ کی دینی اور فلاحی حوالے سے شاندار خدمات مشعل راہ اور قابل تقلید ہیں۔

آج اگر خواتین اسلام اپنی اولادوں کی ایسی تربیت کریں گی تو یہ ان کیلئے دینی اور اخروی طور پر قبل افتخار ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ مرحومہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کیلئے صدقہ جاریہ ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر پیر قاضی محمود احمد اعوان شریف، چوہدری اشرف دیونہ ایم پی اے، میاں طارق محمود ایم پی اے، الحاج محمد اسلم جنجوعہ، پیر عبد اللہ جیلانی، مفتی عبد الرحمن اشرفی، صاحبزادہ صدیق افضل قادری، صاحبزادہ حسین افضل قادری، علامہ راشد تنویر قادری، مولانا جمیل اعظمی، علامہ خالد محمود کیلانی، علامہ خادم حسین، مفتی عبد الرحمن نعیمی، مفتی عبد الغفور گولڑوی، ڈاکٹر نور محمد، الحاج محمد اقبال، عبد الواحد سیالوی، پروفیسر ندیم بن صدیق، پروفیسر محمد رفیق، علامہ تلاوت خان، مولانا محمد افضل، مولانا عبد الرشید، چوہدری نعیم اصغر،سمیت خواص وعوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ نیک آباد مراڑیاں شریف میں تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سمیت کئی شخصیات اور وفود نے نیک آباد شریف آکر پیر صاحبان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ہے۔

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam

Kahatam-e-Chahlam