ہمیشہ اچھے سکرپٹ پر مبنی فلموں کی حمایت کی: کاجول

Kajol

Kajol

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا میں نے ہمیشہ اچھے سکرپٹ پر مبنی فلموں کی حمایت کی ہے کیونکہ اس سے متعلق فلم انڈسٹری میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس پر مجھے خوشی ہے، آج ہر اداکار اچھے مواد یا سکرپٹ پر مبنی فلمیں کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے ہمیشہ اداکاروں اور ہدایتکاروں کی حمایت حاصل رہی ہے۔

خواتین کے موضوعات پر مبنی فلموں پر ہمیں ہدایتکاروں اور پروڈیوسروں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا شاہ رخ خان کا فلم ڈیئر زندگی میں بہت اہم کردار تھا۔

میری خواہش ہے کہ دیگر اداکار بھی ایسے کردار ادا کریں اور ایسی مزید فلمیں بننی چاہئیں تاکہ عالمی سطح پر ہماری فلموں کو پذیرائی ملے۔