گوگل کروم کا نیا فیچر ویب پیجز کیلئے نقصان دہ

Google Chrome

Google Chrome

گوگل نے اپنے ویب برائوزر کروم کا نیا ورژن متعارف کرا دیا ہے جس میں ایک فیچر ویب سائٹس پر بھاری ثابت ہو سکتا ہے۔

گوگل کروم 5.6 میں کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کئی اضافے کیے گئے ہیں جیسے تیز ویب پیج لوڈنگ اور غیر محفوظ ویب سائٹ پر جانے کی صورت میں سرخ وارننگ وغیرہ ،مگر اس میں ایک نیا ٹیب تھرولٹنگ فیچر بھی دیا گیا ہے جو فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

گوگل اس فیچر کے ذریعے بیک گرائونڈ ٹیبز کے ریسورسز کو محدود کرنا چاہتا ہے اور ان کی سرگرمیاں ایک حد سے بڑھنے پر انہیں روک دیتا ہے تاکہ لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کو بڑھایا جاسکے۔

ماہرین کے مطابق ویسے تو یہ ایک اچھی چیز ہے کیونکہ کروم کو بیٹری کا دشمن سمجھا جانیوالا برائوزر کہا جاتا ہے مگر اس فیچر میں کچھ چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

اس فیچر کے باعث کئی ویب ایپلی کیشنز متاثر ہونگی جو پس منظر میں کافی کام کرتی ہیں۔گوگل کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا مگر اس نے بیٹری لائف کو ترجیح دی۔