‘حکومت نے اب تک عافیہ صدیقی کیلئے کیا کیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک ڈاکٹر عافیہ کے لیے کیا کیا؟ حکومت 7 دن کے اندر ان کی صحت سے متعلق رپورٹ پیش کرے ۔

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے عبوری حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ حکومت 7دن کے اندر ڈاکٹر عافیہ کی صحت سے متعلق رپورٹ پیش کرے، حکومت نے اب تک ڈاکٹر عافیہ کے لیے کیا کیا؟ ان سے متعلق کی جانےوالی کوششوں سے بھی عدالت کوآگاہ کیاجائے۔ عدالت نے جمعے کو فیصلہ محفوظ کیاتھا جوآج سنایا گیا، کیس کی مزید سماعت 15دنوں بعدہوگی۔