حکومت کیجانب سے 45 اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے کا امکان، ذرائع

Excise and Taxation Department Punjab

Excise and Taxation Department Punjab

کراچی (جیوڈیسک) کاسمیٹکس، اسپئرپارٹس، پینٹ وغیر کی قیمتیں بڑھ جانے کا امکان ، حکومت آئندہ بجٹ میں 45 نئی اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر سکتی ہے۔

ذرائع سے خبر ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومت 45 اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا ارادہ رکھتی ہے ۔ ان اشیاء میں مشین کا تیل، اسپیئرپارٹس، پینٹ اورکاسمیٹکس وغیر شامل ہے۔ خبر یہ بھی یہ ہے کہ ان اشیاء پر 10 فیصد تک ایکسائز ڈیوٹی عائد ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 45 نئی اشیاء پر فیڈل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تو ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب حکومت بجٹ 17-2016 میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کو 1 فیصد سے کم کر کے 31 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔