حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔احتساب سب کا ہو گا۔ افتخار چودھری

Panama Leaks

Panama Leaks

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔بنوں کے لوگ ،مولانا فضل الرحمان کو مسترد کر چکے ہیں۔مدارس کے بچوں کو جلسے میں لا کر مولانا نے عہد کی پاسداری نہیں کی وہ اللہ تعالی کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔

یہ بچے حفظ قران کرنے آئے تھے ان کو ملکی وسائل کو شیر مادر کی طرح پینے والوں کے سامنے لا کھڑا کیا۔ لگتا ہے لگتا ہیج کے جلسے میں مولانا فضل اور اکرم درانی کالنگ فون کی طرح بول رہے تھے۔

میاں نواز شریف نوشتہ ء دیوار پڑھ لیںغریب لوگوں کا مال لوٹنے والوں سے باز پرس ہو گی۔