حکومت مخالف تحریک، بلاول بھٹو نے پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لاہور (جیوڈیسک) حکومت کے خلاف تحریک کن خطوط پر چلے گی۔ مدرسہ حقانیہ کو فنڈز دینے کے بعد تحریک انصاف سے تعاون کس طرح کا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہو گا۔ پارلیمانی و سیاسی کمیٹیوں کے ارکان اور سینئر قائدین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس موقع پر عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک کی تجویز اور لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔ مدرسہ حقانیہ کو فنڈز دینے کے بعد تحریک انصاف کے خلاف بھی پی پی پی میں تحفطات بڑھ گئے۔ تحریک انصاف سے تعاون اب کیسا ہو گا یہ اجلاس کا اہم ایجنڈا ہے۔

بلاول بھٹو اہم معاملات پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گے جبکہ 30 جون کو چاروں صوبوں کی پارٹی کوارڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس بھی بلانے کی تجویز زیر غور ہے۔