حکومت مخالف تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا 3 احتجاجی روٹس پر غور

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے حکومت مخالف تحریک کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ جہانگیر ترین کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحریک کے تین احتجاجی روٹس پر غور کیا گیا۔

پشاور سے پنڈی، سکھر سے ملتان، پنڈی سے لاہور تک احتجاجی روٹ کی تجویز پر غور کیا گیا۔ تین روٹس پر احتجاج کے بعد حکومت مخالف فائنل راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ اس بارے میں قیادت کو تجویز دے دی گئی ہے۔ مزید تجاویز بھی دی جائیں گی۔ آئندہ اجلاس میں تجاویز پر فیصلے ہوں گے۔ آج کے اجلاس میں قائدین نے اپنا اپنا مؤقف بیان کیا۔

پہلے مرحلے میں تمام ڈویژنل مقامات پر ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کپتان لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ ہائیکورٹس بار سے بھی خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف نے اپورزیشن جماعتوں سے غیراعلانیہ رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔

کپتان کی لندن سے واپسی پر تمام تجاویز پر حتمی بریفنگ دی جائے گی۔ بیس جولائی تک پاکستان بھر میں تحریک انصاف کا تنظیمی نیٹ ورک مکمل کر دیا جائے گا۔ جہانگیر ترین کہتے ہیں حکومت مخالف تحریک کے لئے کسی گرین سگنل کی ضرورت نہیں، تبدیلی چاہتے ہیں مگر جمہوری انداز سے، عوامی طاقت سے تبدیلی لائیں گے۔