حکومت مخالف تقاریر پر پاکستان سنی تحریک راولپنڈی، ٹیکسلا صدر کے خلاف مقدمہ درج

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) حکومت مخالف اشتعال انگیز تقاریر پر پاکستان سنی تحریک راولپنڈی ، ٹیکسلا کے صدر سمیت تین افراد کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج،واہ کینٹ لوسر شرفو میں منعقدہ تقریب کے موقع پر مذکورہ سنی تحریک کے رہنماوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

حساس اداروں کی رپورٹ پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کیا گیا،تفصیلات کے مطابق لوسر شر دربار شریف بابا ملاں عقب واہ پیلس ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پرپاکستان سنی تحریک تحصیل ٹیکسلا کے صدر طارق محمود قادری ،سنی تحریک راولپنڈی کے صدر طاہر اقبال چشتی اور مولانا یوسف رضوی المعروف ٹوکے والی سرکار نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا بتایا جاتا ہے کہ تقریب کے دوران اشتعال انگیز ی پر مبنی تقاریر کی گئیں،جس پر مذکورہ افراد کے خلاف تھانہ صدر واہ کینٹ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔۔