اپوزیشن نے آرمی چیف کے بیان کو نہایت اہم قرار دے دیا

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) کرپشن کا خاتمہ بلا امتیاز احتساب آرمی چیف کے بیان سے ملکی سیاست میں ہلچل۔ اپوزیشن رہنماؤں نے آرمی چیف کے بیان کو اہم قرار دے دیا۔

اعتزاز احسن کہتے ہیں وزیراعظم اپنے اثاثے اور ٹیکس ریکارڈ ظاہر کر دیں تو شاید کسی کو بولنا ہی نہ پڑے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جو بھی علم بلند کرے گا حمایت کریں گے۔ شیخ رشید نے آرمی چیف کے بیان کو قوم کی آواز قرار دے دیا۔ جنرل راحیل شریف کے بیان کے بعد اپوزیشن کے موقف میں نئی جان پڑ گئی ہے۔