حکومت سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی، عدالت

Baldia Town Tragedy

Baldia Town Tragedy

کراچی (جیوڈیسک) عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تقرری نہ ہونے کے باعث 4 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشابہ قاضی کی عدالت میں ہوئی تاہم عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم تقرری کے باعث کیس کی سماعت سے انکار کر دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تقرری کے بغیر کیس کی سماعت نہیں کر سکتے، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم تقرری سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت سانحہ بلدیہ کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

عدالت نے مقدمے کے نئے تفتیشی افسر ساجد سدوزئی کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے آئندہ پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔